تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Monday, April 1, 2019

کابینہ کسی بھی شخص کو رائے دینے کیلئے بلاسکتی ہے :قمر زمان کائرہ

April 01, 2019
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ کا بینہ میں کسی شخص کو بھی رائے دینے کیلئے بلایا جاسکتاہے لیکن کابینہ اس رائے پر عمل در آمد کی پابند نہیں ہوتی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کابینہ میں کسی شخص کو بھی رائے دینے کیلئے بلایا جاسکتاہے لیکن کابینہ اس رائے پر عمل در آمد کی پابند نہیں ہوتی ، پی ٹی آئی والے اپنی کی ہوئی باتوں پر پھنس رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کئی باتوں پر یوٹرن لئے ،سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کوناہل کیاہواہے ، نا اہل شخص پارٹی کارکن ہوسکتاہے لیکن کسی عہدے پر نہیں ہوسکتا ۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں