تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Saturday, April 13, 2019

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

April 13, 2019
اسلام آباد:  سابق صدر آصف زرداری جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے آج ان کی رہائشگاہ پر تشریف لائے، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں ان کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جس میں ممکنہ طو ر پر حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو چند روز قبل سینے میں درد کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
source : Dunya News 

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں