لاہور: شریف خاندان کے خلاف نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا، میاں شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو نوٹس دیکر بلا لیا۔ نوٹس وصول کرانے ماڈل ٹاون پہنچے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم نے میاں شہباز شریف کی بیٹیوں کے گھر چھاپہ بھی مارا اور پولیس نے محاصرہ بھی کیا تاہم نیب نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔
نیب ٹیم ماڈل ٹاون 175 ایچ نوٹس وصول کرانے پہنچہی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور گھر کا ٘محاصرہ کر لیا۔۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر موجود ملازمین کو حراساں کیا۔ کیا نوٹس اس طرح وصول کرایا جاتا ہے۔
نیب نے ترجمان ن لیگ کے الزامات مسترد کر دیئے۔ ترجمان نیب کے مطابق نہ تو چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی محاصرہ ہوا۔ صرف تین رکنی ٹیم نے نوٹس وصول کرایا اور واپس آ گئے۔ کسی شخص کو حراساں بھی نہیں کیا۔
نیب نے اپنے اعلامیہ میں الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ نیب ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کا کام صرف احتساب کرنا ہے۔
source : Dunya News

0 تبصرے:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔