تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Thursday, April 11, 2019

منی لانڈرنگ کا غلیظ دعویٰ غلط ثابت ہوگا، حمزہ شہباز

April 11, 2019
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب اور نیازی کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا، منی لانڈرنگ کا غلیظ دعویٰ غلط ثابت ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی حالات تشویشناک ہے۔ ہم نے موجودہ حکومت کو موقع دیا کہ شاید یہ پرفارم کریں گے لیکن انہں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ممبران نے معاشی حالات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ لگتا ہے ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ وزیراعظم معاشی حالات بہتر کرنے کے بجائے اپنے ممبران کو ٹاسک دیتے ہیں۔ ایسے بیانات شرمناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے لیکن عمران خان شریف خاندان کے بغض میں دن رات جل رہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ برادران کو گرفتار کیا گیا۔

source: Dunya News

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں